اپر چترال (مانند نیوز)پی،ڈی،ایم اے کے زیر اہتمام اپر چترال میں (Gender Based Violence کے موضوع پر سہ روزہ ٹریننگ سیشن کا انعقاد مقامی گیسٹ ہاؤس بونی میں منعقد ہوا۔ اس سہ روزہ سیشن میں ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن، لائن ڈیپارٹمنٹس اور مختلف لوکل آرگنائزیشن سے مختلف کیڈرز کے افراد نے شرکت کی۔ ٹریننگ کا مقصد مختلف اداروں میں خدمات سر انجام دینے والی خواتین کے ساتھ جنسی تعلقات اور ہراساں کرنے جیسے عوامل کی حوصلہ شکنی، خواتین اور adults سے بوجھ والی کام کا ادراک، چائلڈ ٹریفکنگ اور چائلڈ abuse کی روک تھام تھی۔ٹریننگ کے اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی محمد خالد زمان ڈپٹی کمشنر اپر چترال تھے جبکہ دیگر مہمانوں میں فدالکریم ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل اپر چترال، شاہ عدنان اسسٹنٹ کمشنر/ DDMO مستوج اور پی،ڈی،ایم،اے سے ائے ہوئے مہمانان گرامی شریک تھے۔ ٹریننگ کے اختتامی تقریب سے ڈپٹی کمشنر نے خطاب کیا اور اس اہم سیشن کے انعقاد پر پی،ڈی،ایم،اے اور اقوام متحدہ کا شکریہ ادا کیا۔ ڈپٹی کمشنر اور دیگر مہمانوں نے ٹریننگ شرکاء کے درمیان سرٹیفیکٹس تقسیم کئے۔