پشاور(مانند نیوز) جونیئر و مسٹر پشاور کی سالانہ مقابلے دسمبر میں منعقد ہوں گے اس بات کا اعلان گزشتہ روز خیبر پختونخوا باڈی بلڈنگ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام منعقدہ جنرل باڈی اجلاس میں کیا گیا اجلاس کی صدارت ایسوسی ایشن کے صدر سعید الرحمن نے کی جبکہ اجلاس میں سیکرٹری جنرل عدیل خان نائب صدر خان محمد بابا انفارمیشن سیکرٹری جبران خان صدر پشاور پارٹی بلڈنگ ایسوسی ایشن ملک انورزیب خان سیکرٹری جنرل ملک عباد اللہ خان صوبائی و پشاور کابینہ کے اراکین ہارون الرشید، عبدالحمید، عبدالواحد (ودود جم)،فواد حسن (مسل گیراج)، عنایت اللہ، افتخار (افتخار جم)، مجید خان (اسد باچا جم) عثمان غنی (اسٹار فٹنس جم)یونس خان(ببلو جم) حمید اللہ (شیپس جم)اور دیگر نے کثیر تعداد میں شرکت کی اجلاس میں سعید الرحمان نے گزشتہ مارچ میں ہونے والے مقابلوں میں حصہ لینے والے کلب کوچز کا شکریہ ادا کیا اور انہیں آئندہ دسمبر میں لاہور میں ہونے والے جونئیر ومسٹر پاکستان باڈی بلڈنگ مقابلوں کی تیاریاں شروع کر نے کی ہدایت دیں انہوں کہا کہ مسٹر پشاور کے مقابلے بھی مسٹر پاکستان مقابلوں کی تیاریوں ہی کے لیے ہیں جس میں جونیئر و مسٹر پشاور یحیی کلاسک اور فزیک کے مقابلے شامل ہیں اسی طرح جونیئر میں 60 کلوگرام 65 70 اور 70 سے بڑھ کر کی چار کلاسیں ہوں گی یحیی کلاسک میں خیبر پختون خواہ کے مختلف اضلاع سے تنساز حصہ لیں گے یحی کلاسک میں دو کلاسیں حصہ لیں گی جبکہ فزیک میں جونیئر میں 23 سال کی عمر کے کھلاڑیوں کی چار کلاسیں ہوں گی پہلی کلاس پانچ فٹ پانچ انچ، دوسری پانچ فٹ سات انچ،تیسری کلاس پانچ فٹ نو انچ اور چوتھی کلاس اس سے اباؤ کی ہوگی انہیں قومی شناختی کارڈ سات لانا لازمی ہوگا اسی طرح سینیئر کی بھی چار کلاسیں ہوں گی جن کی ہائٹ بالکل جونیئر کی طرح ہوگی انہوں نے کہا کہ مسٹر و جونیئر مسٹر خیبر پختون خواہ کے مقابلے 2024 میں دو اور تین مارچ کو ہوں گے جس میں جونیئر وہ مسٹر سعید کلاسک افغان کلاسک اور سینیئر و جونیئر فزیک کے مقابلے ہوں گے اجلاس میں موجومجید خان نے رقوم کے حسابات کے بارے میں آگاہی دی جبکہ پاکستان لیول کے مقابلوں میں عدم شرکت کے نقصانات بارے آگاہی دی اجلاس میں سیکرٹری جنرل عدیل خان پرزور دیا گیا کہ صوبے میں ایسوسی ایشنز کی فعالیت میں بھرپور کردار ادا کریں اجلاس میں ایسوسی ایشن کے آئین کی ترتیب و تدوین کے لیے سید نواز شاہ بخاری کے نام کا اعلان کیا گیا اجلاس میں پشاور کے کلب کوچز کو جم کی سطح پر باڈی بلڈنگ مقابلوں کے ایونٹس منعقد کرانے کے حوالے سے حوصلہ افزائی و ہدایات دی گئیں اجلاس میں دیگر نے بھی شرکاء سے خطاب کیا۔
0





