پشاور(مانند نیوز) بجلی کی قیمتوں میں ناروااضافہ اور ظالمانہ ٹیکسز کے خلاف قومی وطن پارٹی نے جمعرات کے روز سے صوبہ بھر میں احتجاجی مظاہروں کا اعلان کردیااس سلسلے میں پہلا مظاہرہ جمعرات کے روز پشاور میں منعقد کیا جائے گا۔اس سلسلے میں وطن کور پشاور میں قومی وطن پارٹی کا ایک ہنگامی اجلاس منعقد ہوا جس میں پارٹی کے صوبائی چیئرمین سکندر حیات خان شیرپاؤ کے علاوہ صوبائی جنرل سیکرٹری ہاشم بابر،صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری ڈاکٹر فاروق افضل،سٹی ڈسڑکٹ پشاور کے چیئرمین شکیل وحیداللہ خان اور ضلع پشاور کے جنرل سیکرٹری حاجی فخر زمان کے علاوہ دیگر عہدیداروں اور کارکنوں نے بھی شرکت کی۔اجلاس میں بجلی کے آئے روز بڑھتے ہوئے نرخوں سے پیدا ہونے والی عوامی مشکلات پر شدید غم و غصے کا اظہار کیاگیا اور اس کے خلاف صوبہ بھر میں احتجاجی تحریک شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔انھوں نے کہا کہ قومی وطن پارٹی کی احتجاج کا سلسلہ جمعرات کے روزسے پشاور سے شروع ہوگا۔قومی وطن پارٹی نے بجلی کی قیمتوں میں بار بار اضافہ اور اس میں ہوشربا ٹیکسوں کی بھرمار کو غیر آئینی اور انتہائی ظالمانہ اقدام قرار دیتے ہوئے اسے فوری طورپر واپس لینے کا مطالبہ کیا۔انھوں نے کہا کہ حکومت کے اس غیر منصفانہ اقدام کے خلاف بھرپور احتجاج کیا جائے گا اور اس اہم عوامی مسئلہ کے حل تک ہر فورم پر جدوجہد کی جائے گی۔انھوں نے کہا کہ بجلی کے بلوں میں بے تحاشا اضافہ مہنگائی کے مارے عوام کیلئے کسی عذاب سے کم نہیں۔انھوں نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بجلی کے نرخوں میں ریکارڈاضافے کے بعد مہنگائی نے غریب عوام کو چاروں شانے چھت کردیا۔انھوں نے کہا کہ بجلی و پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں پے در پے اضافہ سے اشیائے خوردونوش کی قیمتیں تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں جس نے عام آدمی سے جینے کا حق چھین لیا ہے اور وہ دو وقت کی روٹی کے حصول کیلئے ترس رہا ہے۔انھوں نے کہا کہ 2 روپے فی یونٹ پیدا ہونے والی بجلی عوام پر 50سے55روپے تک فروخت کی جارہی ہے جو ظلم اور نانصافی کی انتہا ہے۔انھوں نے کہا کہ ان کی پارٹی بجلی کے صارفین کے مشکلات کے خاتمے اور حکومت کے ظالمانہ اقدامات کے خلاف ان کے ساتھ کھڑی رہے گی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے