لاہور (مانند نیوز ڈیسک)ہنگری کے شہر بڈاپسٹ میں ہونے والی ورلڈ ایتھلیٹک چیمپئن شپ کے جیولن تھرو مقابلے میں چاندی کا تمغہ جیتنے والے ارشد ندیم وطن واپس پہنچ گئے،لاہور میں علامہ اقبال ایئرپورٹ پر شائقین اور سپورٹس بورڈ کے نمائندوں نے ایتھلیٹ ارشد ندیم کا والہانہ استقبال کیا،رشد ندیم پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں، ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے گئے اور، ایئرپورٹ پر استقبالیہ بینر بھی لگائے گئے۔اولمپیئن اتھلیٹ ارشد ندیم کے شاندار استقبال کے موقع پر مشیر کھیل پنجاب وہاب ریاض اور دیگر حکومتی نمائندے بھی موجود تھے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایتھلیٹ ارشد ندیم نے کہا کہ ٹورنامنٹ کیلئے بہت محنت کی تھی، قوم کی دعائوں سے میڈل جیتنے میں کامیاب ہوا، سپورٹ کرنے پر قوم، میڈیا اور پنجاب سپورٹس بورڈ کا شکر گزار ہوں، مکمل فٹ ہوں ایشین گیمز کیلئے بھرپور تیاری کروں گا، بھارتی کھلاڑی نیرج چوپڑا اچھا دوست ہے۔واضح رہے ورلڈ اتھلیٹکس چیمپئن شپ میں بھارت کے نیرج چوپڑا نے 88 اعشاریہ 17 میٹر کی تھرو کر کے گولڈ میڈل اپنے نام کیا جبکہ ارشد ندیم87 اعشاریہ 82 میٹر تھرو کر کے چاندی کا تمغہ جیتنے میں کامیاب ہوئے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے