لاہور (مانند نیوز ڈیسک)چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ نے انسداد دہشت گردی عدالت کے جج سمیت 53 سیشن ججز کے تبادلے کردیئے۔انسداد دہشت گردی عدالت کے جج اعجاز احمد بٹر کو لاہور ہائی کورٹ رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی جبکہ سپیشل کورٹ سینٹرل کے جج بخت فخر بہزاد کو بھی نئی تعیناتی تک لاہور ہائی کورٹ رپورٹ کرنے کی ہدایت کی ہے۔ججز کو تبادلے کے احکامات چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کی جانب سے جاری کئے گئے۔ان کے علاوہ رجسٹرار لاہور ہائی کورٹ عرفان احمد کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ملتان جب کہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج فیصل آباد شیخ خالد بشیر کو رجسٹرار لاہور ہائی کورٹ تعینات کردیا گیا۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج قیصر نذیر بٹ لاہور، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ملتان محمد اکمل خان کو سرگودھا اور ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سیالکوٹ جزیلہ اسلم کو اوکاڑہ تعینات کرنے کے احکامات جاری کئے گئے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے