واشنگٹن(مانند نیوز ڈیسک)امریکی یونیورسٹی میں فائرنگ کے نتیجے میں فیکلٹی ممبرہلاک ہو گیا،مشتبہ شخص کوحراست میں لے لیا گیا۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق فائرنگ کا واقعہ یونیورسٹی آف نارتھ کیرولائناکے چیپل ہل کیمپس میں پیش آیا۔ واقعہ کے بعد یونیورسٹی بند کر دی گئی۔پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔طلبا کو نقل و حرکت سے روک دیا گیاتاہم دوگھنٹے بعد پولیس نے ہائی الرٹ ختم کردیا۔مقامی پولیس کے سربراہ برائن جیمزنے پریس کانفرنس میں کہا کہ واقعہ کی تحقیقات جاری ہیں تاحال ہلاک ہونے والے شخص اورملزم کی شناخت نہیں بتائی گئی۔یونیورسٹی دنیا کی مشہور جامعات میں سے ایک ہے جہاں 32ہزار طلبا زیرتعلیم ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے