اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک)سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری کی بیٹی ایمان مزاری نے حفاظتی ضمانت کے لئے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا۔گزشتہ روز اڈیالہ جیل کے باہر سے دوسری بار گرفتار ہونے والی ایمان مزاری نیاسلام آباد ہائیکورٹ میں حفاظتی ضمانت کی درخواست دائر کردی جس میں سیکرٹری داخلہ، آئی جی اسلام آباد، سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل، ایف آئی اے کو فریق بنایا گیا۔ایمان مزاری کی درخواست میں موقف پیش کیا گیا کہ 2 مقدمات میں ضمانت کے بعد ایمان مزاری کو تیسرے مقدمے میں گرفتار کرلیا گیا، انہیں ایک کے بعد ایک مقدمے میں گرفتاری کا سامنا ہے، ایمان مزاری کو حفاظتی ضمانت فراہم کی جائے تاکہ ضمانت قبل از گرفتاری کیلئے متعلقہ عدالت سے رجوع کرسکیں۔ درخواست میں استدعا کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ایمان مزاری مقدمات کی تفتیش میں مکمل تعاون کرنے کیلئے بھی تیار ہیں، عدالت ایف آئی اے اور صوبائی اداروں کو گرفتار کرنے سے روکے، اور ایمان مزاری کیخلاف ملک بھر میں مقدمات کی تفصیلات فراہم کرنے کا حکم دے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے