رانی پور (مانند نیوز ڈیسک)رانی پورمیں مبینہ تشدد اور جنسی زیادتی سے ہلاک ہونے والی گھریلو ملازمہ فاطمہ قتل کیس کے ملزم اکبر کلہوڑو کو جیل بھیجنے کا حکم دے دیا گیا ملزم اسد شاہ کے ڈرائیور اعجاز قاضی پر سہولت کاری کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔رانی پور میں 10 سالہ گھریلو ملازمہ فاطمہ قتل کیس میں ملزم اکبر کلہوڑو کو عدالت میں پیش کیا گیا، عدالت نے ملزم کو جیل بھیجنے کا حکم دے دیا ہے۔ دوسری جانب فاطمہ کی ہلاکت کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، اور ملزم اسد شاہ کے ڈرائیور اعجاز قاضی پر سہولت کاری کا مقدمہ درج کرلیا گیا،، مقدمہ سرکار کی مدعیت میں درج کیا گیا۔اعجاز قاضی نے کیس کے مرکزی ملزم اسد شاہ کی اہلیہ حنا شاہ اور اس کے والد فیاض شاہ کو نامعلوم مقام پر منتقل کیا تھا، اور اعجاز قاضی کو گزشتہ روز کراچی سے گرفتار کیا گیا تھا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے