اپر چترال (مانند نیوز)ڈپٹی کمشنر اپر چترال محمد خالد زمان کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر مستوج شاہ عدنان نے مختلف جگہوں پر ناکہ بندی کی اور ذائد کرایہ وصول کرنے والے ٹرانسپورٹرز اور نو عمر موٹر سائیکلسٹ کے خلاف ایکشن لیا۔ انہوں نے لائسنس، رجسٹریشن اور ہیلمٹ طلب کئے اور اوور لوڈنگ میں ملوث متعدد ٹرانسپورٹرز کی سرزنش کی۔ مختلف جرم میں مرتکب متعدد ٹرانسپورٹرز کے خلاف کاروائی کی گئی۔اسی طرح ڈپٹی کمشنر کی ہدایات پر احسان الحق ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ اپر چترال نیاپنے سب انجنئیر کے ہمراہ محکمہ سی،اینڈ،ڈبلیو کے زیر انتظام زیر تعمیر بونی بوزند روڈ کا دورہ کیا۔ دورے کا مقصد محکمہ سی،اینڈ،ڈبلیو کے زیر انتظام زیر تعمیر بونی بوزند روڈ میں کام کے معیار اور رفتار کا جائزہ لینا تھا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرنے متعلقہ ٹھیکہ دار سے ملاقات کی اور کام کے حوالے سے حائل مشکلات کے بابت دریافت کی۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے کام کا معیار بھی چیک کیا۔ انہوں نے متعلقہ ٹھیکہ دار کو approved specification کے مطابق کام کے معیار کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ کام کی رفتار میں بھی تیزی لانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے عوام سے بھی ملاقات کی اور زیر تعمیر روڈ میں کام کے سلسلے میں ان کے تحفظات اور تجاویز بھی سن لئے۔ انہوں نے لوگوں کو یقین دلایا کہ زیر تعمیر روڈ میں کام کا معیار بھی ٹھیک ہوگا اور جلد از جلد کام کو مکمل کرنے کی بھی کوشش کی جائے گی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے