ایبٹ آباد (مانند نیوز)بجلی چوری کی روک تھام موجودہ بلوں میں اضافے اور شہریوں کو درپیش مسائل کے حوالے سے اجلاس ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد خالد اقبال کی زیر صدارت کانفرنس روم ڈپٹی کمشنر آفس ایبٹ آباد میں منعقد ہوا جس میں انتظامی افسران، پیسکو اور تاجر نمائندوں نے شرکت کی۔ تاجر برادری کی جانب سے بجلی کے حالیہ بلوں کے نظام کی وجہ سے بے تحاشہ اضافے، بجلی چوری، غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے حوالے سے مشکلات کا اظہار کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنرایبٹ آباد نے پیسکو افسران کو بجلی کے حوالے سے درپیش مسائل کے حل کے حوالے سے ہدایات جاری کیں تا کہ تاجروں اور دیگر شہریوں کو ریلیف کی فراہمی ممکن بنائی جائے۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جبریل رضا، ایس پی ہیڈ کوارٹر ٹریفک وارڈن عارف جاوید، اسسٹنٹ کمشنر ایبٹ آباد ثقلین سلیم، ایکسین پیسکو سٹی ڈویژن اسفند یار خان، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر گلیات زرک یار خان تورو، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ریونیو ارشد محمود، رہنما آل ٹریڈ سردار شہنواز، نعیم اعوان، خالد اسلم، حاجی شہزاد گل، اشتیاق احمد، ثاقب خان جدون اور دیگر نے شرکت کی۔