کوہستان (مانند نیوز)ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کوہستان لوئر ارشد عباسی نے آج مختلف جاری ترقیاتی منصوبوں کا دورہ کیا،اورجاری شدہ ترقیاتی کام کے معیار کا جائزہ لیا اور استعمال شدہ میٹریل کا بھی معائنہ کیا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کوہستان نے متعلقہ محکمہ و اہلکاروں کو ہدایت دی کہ ترقیاتی کاموں میں کوالٹی میٹریل کا یقینی بنایا جائے اور جلد از پایا تکمیل تک پہنچایا جائے۔قبل ازین ڈپٹی کمشنر کوہستان لوئر محمد رفیق خان کی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر جنرل کوہستان لوئر اقبال حسین نے مقامی پولیس کے ہمراہ پٹن لوئر بازار کا دورہ کیا، ناقص صفائی/اشیاء اور گراں فروشی پر متعدد دکانداروں پر جرمانے عائد کئیے گئیے اور وارننگ بھی دی۔