پبی (مانند نیوز ) پبی بازارمیں بھی بجلی بلوں کی ناجائز ٹیکسوں کے خلاف اے این پی کے زیر اہتمام احتجا جی مظاہرہ ہوا جس میں اے این پی کے مرکزی جنر ل سیکر ٹری میاں افتحارحسین تحصیل چیئر مین پبی انجینئر غیور خٹک سا بق تحصیل ممبر حا جی افتحار ویلج کو نسل پبی ون چیئر مین سہیل خان ویلج کو نسل پبی ٹو کے چیئر مین عیسیٰ خان سمیت بڑی تعداد پار ٹی کار کنان نے شر کت کی مظا ہر ین سے میاں افتحارحسین نے خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ حکومت نے عوام پر ظلم کی انتہا کردی۔ اور عوام پر بجلی کے بلوں میں ناجائز ٹیکس لگا دیئے۔ جس کی وجہ سے لوگ خودکشیوں پر مجبور ہوگئے ہیں۔ عوام پہلے سے مہنگائی کے چکی پھنس چکے ہیں انہوں نے کہا کہ ہم صو با ئی خود مختیاری مکمل طور پر چا ہتے ہیں جس سے بجلی جو ہمارے صو بے کی پیداوار ہے اس پر ہمارا اختیارہو نا چا ہئے پنجاب ہمارے صو بے پر آٹا ااور گندم بند کر تے ہیں تو ہمارے چیخے نکل آجا تی ہیں پنجاب پر ہمارے صو بے کا پیداوار بجلی بند کر دی جا ئے تو ان ک تمام کار خا نے بند ہو جا ئینگے مہنگا ئی کی و جہ سے غریبوں کا قوت خرید ختم ہو گئیں ہیں انہوں نے کہا اگر حکومت نے بجلی کی بلوں سے ناجائز ٹیکس واپس نہیں لئے تودوسری کال پر تمام کار کنان نکل آئیں گے اور بھرپور احتجاج کر ینگے جو مطا لبات کی منظوری تک جاری رہے گا