پشاور(مانند نیوز) تحریک جوانان پاکستان کے مرکزی چیئرمین محمد عبداللہ حمید گل نے معروف سماجی شخصیت محمد جان مہمند کو خیبر پختونخوا کیلئے تحریک جوانان کا چیف آرگنائزر مقرر کردیا، اس حوالے انکا باقاعدہ تقرر نامہ گزشتہ روز جاری کیا گیا، عوامی حلقوں نے محمد جان مہمند کی تقرری کا خیر مقدم کرتے ہوئے توقع ظاہر کی ہے کہ محمد جان مہمند خیبر پختونخوا میں تحریک جوانان کو منظم اور فعال بنانے میں اپنی خداداد صلاحیتوں کو بروئے کار لائینگے اور تحریک کا پیغام گھر گھر پہنچانے کیلئے اپنی زمہ داریاں پوری کریں گے۔