کوہاٹ (مانند نیوز)تفصیلا ت کے مطابق کوہاٹ شکردرہ پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائی کے دوران دھوکہ دہی میں ملوث ملزمان سمیت منشیات فروش گرفتارکئے۔کامیاب کارروائی ڈی ایس پی لاچی شوکت حیات، ایس ایچ او لاچی واجد خان اور انکی پولیس نفری کی طرف سے عمل میں لائی گئی۔منشیات کے خلاف کاروائی کے دوران 3 کلو چرس برآمد کرکے ملزم اجمل سکنہ شکردہ کو گرفتار کرلیا گیا۔دھوکہ دہی اور عوام کیساتھ فراڈ کرنے والے ملزمان لائنز خان اور نعمت خان کو انوسٹی گیشن سٹاف نے نہایت باریک بینی سے انٹاروگیٹ کر کے لوٹی ہوئی رقم برآمد کرلی۔گرفتار ملزمان کو تھانہ شکردرہ منتقل کر پابند سلاسل کردیا گیا ہے۔