بٹ خیلہ(مانند نیوز)ملاکنڈ میں بجلی بلوں میں شدید ترین اضافہ کے خلاف عوام سراپا احتجاج بنے ہوئے ہیں، روزانہ کی بنیاد پر احتجاجی مظاہرے شرو ع ہوگئے ہیں، آج 29 اگست کو ضلع ملاکنڈ کے چھوٹے بڑے شہروں میں شٹر ڈاؤن ہڑتال ہوگی جبکہ بجلی بلز ادا نہ کرنے کا اعلان کردیا گیا ہے بٹ خیلہ میں مختلف سیاسی جماعتوں کی طرف سے احتجاجی مظاہرہ ہوا، مظاہرین نے ٹریڈ یونین کے سابق صدر حاجی شاکر اللہ کی قیادت میں ظفرپارک سے پرانہ بس سٹینڈ تک ریلی نکالی اور حکومتی پالیسیوں کے خلاف شدید نعرے بازی کی، روڈ بندش کی وجہ سے ٹرانسپورٹروں اور راگیروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا پرانہ بس سٹینڈ پر جلوس نے جلسہ کی شکل اختیار کی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے حاجی شاکر اللہ، اے این پی کے ضلعی صدر اعجاز خان، جے یو آئی پاکستان کے ضلعی امیر مولانا جاوید، رحمانی گل، آل چئیرمین اینڈ کونسلر اتحاد کے صدر پیر عظمت شاہ، جماعت اسلامی کے ظفر علی خان اور دیگر مقررین نے کہا کہ حکومت آئی ایم ایف کے اشاروں پر چل کرشدید ترین مہنگائی سے عوام کو دیوار سے لگا چکے ہیں، بجلی بلوں میں یونٹ قیمت کے علاوہ ظالمانہ ٹیکسز ناقابل برداشت ہیں، بجلی بل داخل کرانے کے لیے صارفین گھریلوے اشیاء فروخت کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں، آٹا، گھی، چینی، پیٹرول ڈیزل او رمیڈیسن کی قیمتوں میں ظالمانہ اضافہ ناقابل برداشت ہے اس لئے نراگن حکومت فوری طور پر بجلی بلوں سے تمام ٹیکسزختم کرکے اشیاء خردنی کی قمتوں کو اعتدال پر لائیں ورنہ پورے ملک کے عوام نکل چکی ہیں جس کی خطرناک نتائج برامد ہونگے۔