بٹگرام (مانند نیوز)ڈپٹی کمشنر بٹگرام تنویر الرحمن کی زیرصدارت بجلی کے مختلف مسائل کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر بٹگرام،ایکسئین پیسکو، اسسٹنٹ کمشنر بٹگرام، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر, ایس ڈی او پیسکو اور انجمن تاجران کے صدور نے شرکت کی۔اجلاس میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ، کم وولٹیج، میٹرز چیکنگ، نئے ٹرانسفارمرز کی تنصیب،بقایاجات، بجلی کی چوری میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی اور دیگر امور پر بحث کی گئی۔ڈپٹی کمشنر بٹگرام نے اس موقع پر کہا کہ عوام کے بہترین مفاد میں درجہ بالا تمام مسائل کے حل کیلئے مشترکہ کوششیں کی جائیں گی تاکہ بجلی کا مسلہ حل ہو سکے۔