ایبٹ آباد (مانند نیوز)شہر میں دودھ کی چیکنگ کا عمل جاری، ضلعی انتظامیہ ایبٹ آباد کی زیر نگرانی محکمہ لائیو سٹاک اور محکمہ خوراک کی کاروائیاں۔شہر میں کنٹینرز کے زریعے دودھ کی فراہمی کے معائنے کے لیے ضلعی انتظامیہ کی ہدایات پر عملدرآمدجاری ہے اسی سلسلے میں 6000 لٹر سے زائد دودھ سے بھرے کنٹینرز کو ایبٹ آباد داخلے پر روکا گیا۔ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ریونیو ارشد محمود کی زیر نگرانی ڈی ایف سی ایبٹ آباد شاد محمد کی موجودگی میں محکمہ لائیو سٹاک کی موبائل لیب کے زریعے موقع پر دودھ کا کیمیائی تجزیہ کیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق دودھ میں کسی بھی قسم کی ملاوٹ نہ پائی گئی۔ شہریوں سے گزارش ہے کہ وہ دودھ کی کوالٹی سے متعلق حلال فوڈ اتھارٹی اور محکمہ لائیو سٹاک، میزائل چوک منڈیاں کی موبائل لیب سے رہنمائی حاصل کر سکتے ہیں۔ شکایات کے لیے آپ ضلعی کنٹرول روم سے رابطہ کر سکتے ہیں۔ضلعی کنٹرول روم: 09929310553