جوہانسبرگ(مانند نیوز ڈیسک)جنوبی افریقہ کے شہر جوہانسبرگ میں عمارت میں آ تشزدگی سے 63 افراد ہلاک اور 43زخمی ہوگئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق حکام نے کہا ہے کہ جنوبی افریقہ کے سب سے بڑے شہر میں ایک کثیر المنزلہ عمارت میں آگ لگنے سے 63 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 43زخمی ہو گئے۔ایمرجنسی سروسز کے ترجمان رابرٹ مولادزی نے خبردار کیا ہے کہ ہلاکتوں کی تعداد میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے کیونکہ مزید افراد اندر پھنس سکتے ہیں۔رابرٹ نے کہا کہ مجھے 20 سال سے زائد سروس میں ہوں لیکن میں نے کبھی ایسا کچھ نہیں دیکھا۔فائر فائٹرز فی الحال منزل سے دوسری منزل تک کام کر رہے ہیں۔فائر فائٹرز نے جائے وقوعہ پر پہنچنے کے بعد مکینوں کو نکال لیا لیکن اب بھی کارروائی جاری ہے، آگ پر کافی حد تک قابو پالیا گیا،کولنگ کا عمل جاری ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے