لاہور (مانند نیوز ڈیسک)استحکام پاکستان پارٹی کی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی(سی ای سی) میں نئے ممبران کا تقررکردیا گیا۔کرنل ریٹائرڈ ہاشم ڈوگر،صمصام بخاری استحکام پاکستان پارٹی کی سی ای سی میں شامل کر دئیے گئے۔جہانگیرترین کی منظوری کے بعد تقرری کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔ کرنل ریٹائرڈ ہاشم ڈوگرکواستحکام پاکستان پارٹی پنجاب کا سیکرٹری اطلاعات بنا دیا گیا۔