پشاور(مانند نیوز) خیبر پختونخوا کے مختلف سرکاری محکموں کے ملازمین کی تنظیموں اور قومی جرگہ نے پشاور کی تاجر تنظیموں کی جانب سے شٹر ڈاؤن ہڑتال کی حمایت اور ڈی چوک اسلام آباد میں دھرنے کا اعلان کر دیا اس سلسلے میں خیبر پختونخوا قومی جرگے اور تاجروں کا مشترکہ اجلاس پشاور میں منعقد ہوا جس میں قومی جرگے اور تاجر تنظیموں کے رہنماؤں خالد ایوب، محمد احتشام حلیم، خالد گل مہمند، حاجی محمد جان مہمند، حاجی عبدالنصیر، آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن کے صدر حاجی اسلم خان، لالہ نور محمد، اسلم خان مروت، فرنیچر ڈیلرز ایسوسی ایشن کے رہنماء فیروز شاہ، چیئرمین ڈبلیو ایس ایس پی ملازمین ریاض خان، پیرا میڈیکس ایسوسی ایشن اور سول سوسائٹی کے نمائندوں نے شرکت کی اجلاس میں بجلی قیمتوں میں اضافے اور بڑھتی ہوئی مہنگائی پر تشویش کا اظہار کیا گیا اور کہا گیا کہ نامساعد حالات کے باعث پشاور میں روزگار بھی طرح متاثر ہوا اور کاروباری سرگرمیوں پر منفی اثرات مرتب ہو چکے ہیں اجلاس میں فیصلہ کیا گیابجلی بلز میں اضافے اور مہنگائی کیخلاف دو ستمبر کو شٹر ڈاؤن ہڑتال کرینگے اور 17 ستمبر کو ڈی چوک اسلام آباد میں دھرنا دینگے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے