بٹ خیلہ(مانند نیوز)قومی وطن پارٹی ڈسٹرکٹ ملاکنڈ کے جنرل سیکرٹری منصور ابرارخان یوسفزئی نے ظالمانہ مہنگائی کے خلاف بھرپور احتجاج کرتے ہوئے حکومت سے فوری طور پر اشیاءخود نوش کی قیمتوں میں کمی لانے کا مطالبہ کر دیا مہنگائی نے عوام کا جینا حرام کر دیا ہے عوام ایک وقت کی روٹی کے لیے ترس رہی ہے پیٹرول ڈیزل، گیس، ٹیکسوں، ٹرانسپورٹ کے کرایوں اور اشیاءخوردنی کے نرخوں میں اضافے کیخلاف غریب عوام کیساتھ ظلم ہے۔منصور ابرارخان یوسفزئی نے انتہائی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پی ڈی ایم کی حکومت جو پی ٹی آئی کی حکومت کے برے کاموں، بگڑتی ہوئی معیشت، امن و امان میں بہتری اور مہنگائی کو ختم کرنے آئی تھی نے اپنی ڈیڑھ سال کی حکومت میں پاکستان کی 23کروڑ عوام پر مہنگائی کا وہ بوجھ ڈالا جس کے باعث کاروبار زندگی معطل ہو کر رہ گیا ہے، پراپرٹی کا کام ختم ہوچکا ہے، افراط زر،گرانفروشی، بے روزگاری، بد امنی میں اضافہ ہوا، لوگوں کی تعداد میں جو سطح غربت سے نیچے رہ رہے ہیں اضافہ ہوگیا، لیکن سینیٹ، قومی اسمبلی کے چیئرمینوں،ممبران اسمبلی کی مراعات میں اضافہ کیا گیا، قومی وطن پارٹی کارکنوں نے مطالبہ کیا کہ فوری طورپر بجلی، پیٹرول، گیس ودیگر اشیاءخوردنی کی قیمتوں میں کمی کیلئے پالیسی مرتب کی جائے، ٹیکسوں میں کمی کے ساتھ ساتھ اپنی مراعات ختم کی جائیں ملک میں انڈسٹریز تباہ ہونگی کاروبار زندگی معطل ہوگا تو ملک مزید زبوحالی کا شکار ہوجائیگا۔احتجاج میں حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری طور پر اشیاءخودنوش کی قیمتوں میں کمی کے لیے اقدامات اٹھائے تاکہ عوام کو کوئی ریلیف مل سکے۔