بٹ خیلہ (مانند نیوز)جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے کہا ہے کا اس وقت پوری قوم مہنگائی کے عزاب میں جل رہی ہیں مہنگائی کی وجہ لوگوِ ں کا سانس لینا اورجینا مشکل ہوگیا ہےبیماروں کا علاج مشکل ہوگیا ہے بچوں کو کھلانا پڑھنا مشکل ہوگیا ہے لوگ گھر وںکے کرایہ پانی گیس اور بجلی کے بلوں کےلئے زیورات فروخت کررہے ہیں مشکلات کا سبب ملک میں وسائل کی کمی نہیں ہے ہمارے ملک میں نہ معدنیات کی نہ کوئلہ نہ زرعی زمین کی نہ اچھے موسم کی اور نہ ہی پانی کی کمی ہے بنیادی وجہ اس تباہی وبربادی کا حکمرانوں کی غلط پالیساں اور کریشن ہے ان کے ذاتی مفادات ہے حکومت کراچی سے لیکر چترال تک عوام کو لوٹ رہی ہیں حکومت بجلی بل میں اضافے کے ذریعے عوام پر ڈراون حملے اور اقتصادی اور معاشی دہشت گردی کررہی ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلعی امیر شہاب حسین کی رہائشگاہ پر انکے والدہ جبکہ ضلعی رہنما نوراللہ خان کے والد کی وفات پر تعزیت کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اس موقع پر سابقہ ایم این اے سید بختیار معانی سابقہ صوبائی وزیر خزانہ شاہ راز خان سہیل خان ویلج چیئر مین نوراللہ اقبال خان بھی موجود تھے امیر سراج الحق کا کہنا تھا کہ حکومت خود اعتراف کرتے ہے کہ ہر محکمے میں کرپشن ہورہی ہیں ایک لاکھ 90ہزار سے زائد سرکاری لوگ مفت بجلی استعمال کررہی ہیں جس پر مجموعی لاگت 220ارب روپے سے زائد ہے ایک اشارہ تین ٹریلین کے مس منجمنیٹ حکومت کی نااہلی کی وجہ سے ملک کا نقصان ہورہاہے اور اس کا بوجہ بھی غریب عوام پر ڈال رہے ہیں سابقہ حکومتوں پی پی پی پی ڈی ایم اور پی ٹی آئی نے ائی پی پیز کے ساتھ جومعاہدے کیے ہیں وہ ملک کے ساتھ بے وفائی اور غداری ہے سراج الحق نے کہا کہ پااکستان دنیا کا واحد ملک ہے جو ایک فیسلیٹی کےلئےتجارت کا استعمال کرتے ہیں جماعت اسلامی نےمہنگائی اور بجلی کی قیمتوں کے خلاف احتجاج شروع کیاہے 2ستمبر کو پوری ملک میں پہہ جام ہڑتال نے ثابت کیاکہ حکومت کے فیصلہ قبول نہیں ہے ان کا مذید کہنا تھا کہ سری لنکا ہندوستان افغانستان سمیت دیگر ممالک میں بجلی سستی ہے تو ہمارے عوام نے کیا جرم کیا ہےحکومت کہتی ہے کہ ائی ایم ایف کا دباؤ ہے لیکن ائی ایم ایف کہتی ہے کہ اپ سرمایہ داروں پر ٹیکس لگادیں غریبوں کو ریلیف دےپاکستان کے حکومت غریبوں سے لیتے ہیں اور سرمایہ داروں کو سبسٹیڈی دیتے ہیں حکمرانوں نے ہمارے ملک کوا ئی ایم ایف کے غلام بنادیا ہے جسکے خلاف جماعت اسلامی نے بغاوت کا اعلان کیا ہے انہوں نے کہا کہ اگر حکومت نے بجلی اور پٹرول کی قمتیوں میں اضافہ واپس نہیں لیا تو چاروں صوبوں کے گورنر ہاوس کے سامنے دھرنا دینگےاگر پھر بھی حکومت نے قیمتی کم نہیں کیے تو ٹرانسپورٹ اور تاجر برادری کے ساتھ ملکر پہہ جام ہڑتال پر مجبور ہونگےہم ائی پی پیز کے تمام معاہدے سپریم کورٹ میں چیلنج کرینگے امیر سراج الحق نے کہا کہ حکومت شتکاروں سے گنا تین سو روپے من لیتا ہےاور گنے کی پیداوار میں پاکستان اٹھویں نمبر پر ہے مگر اسکے باوجود چینی کی قیمت اسمان سے باتیں کررہی ہیں موجودہ مسائل کا واحدحل صرف الیکشن ہےنگران حکومت قوم کو اس دلدل سے بھی نہیں نکل سکتی گر 90دنوں میں الیکشن ہوئے تو یہ ائین کی خلاف ورزی ہوگی