سوات(مانند نیوز) ضلعی پولیس کے طرف سے پکڑی گئی منشیات کی ایک بڑی مقدار اج نورالحق جوڈیشل مجسٹریٹ (I) گلدکدہ سوات کے نگرانی میں 116 کلو 602 گرام چرس، 36 کلو 652 گرام ہیروئن، 1 کلو 359 گرام آئس، 176 گرام افیون اور 271 لیٹر شراب باقاعدہ طور پر تلف کردی گئی۔ اس موقع پر ڈی ایس پی لیگل سوات نعیم حسین بھی ہمراہ موجود تھے.اس حوالے سے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سوات شفیع اللہ گنڈاپور کا کہنا تھا کہ منشیات معاشرے کیلئے ناسور اور اس مکروہ دھندے سے منسلک عناصر ہمارے نوجوان نسل کے اصل دشمن ہیں۔ منشیات کے کاروبار سے منسلک افراد کسی قسم کی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔ انہیں ضرور اپنے جرائم کا سزا بھگتنا پڑے گا۔ انہوں نے مذید کہا کہ ایماندار اور اچھے انفارمیشن رکھنے والے پولیس افسروں کی تعیناتی سےمنشیات کے خلاف ضلعی پولیس جوانوں کی کارکردگی دن بدن بہتر ہوتا جارہاہے۔ انہوں نے ضلعی عوام سے اپیل کی کہ منشیات کا خاتمہ ہمارا مشترکہ مشن ہے اور اس مشن کو کامیاب بنانے کیلئے ضلعی عوام کو بھی مثبت کردار ادا کرنا ہوگا کیونکہ عوام ہی کے تعاون سے اس ناسور سے چھٹکارا اور ہمارے نوجوان نسل کے بہتر مستقبل کی امید کی جاسکتی ہے۔ترجمان سوات پولیس