سوات (مانند نیوز)سوات میں کھیلوں کے فروغ کی خاطر کھیلوں کے انعقاد انتظامیہ مبارک باد کے مستحق ہیں۔ "ڈی پی او سوات شفیع اللہ گنڈاپور”تفصیلات کے مطابق: بریگیڈیئر ساجد اکبر، ڈی سی سوات عرفان اللہ وزیر اور ڈی پی او سوات شفیع اللہ گنڈاپور نے آرمی پبلک سکول میں جاری کرکٹ کے فائنل میچ میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی جہاں پہنچنے پر کرنل سید گوہر اور ٹورنمنٹ انتظامیہ کی جانب سے ان کا شاندار طریقے سے استقبال کیا گیا۔ اس موقع دیگر پولیس اور آرمی فورس کے افسران و جوانان، ریسکیو 1122 کے افسران اور دیگر لوگ بھی موجود تھے۔ میچ کے اختتام پر بریگیڈیئر ساجد اکبر ڈی سی سوات عرفان اللہ وزیر اور ڈی پی او سوات شفیع اللہ گنڈاپور نے فاتح ٹیم کو ٹرافی اور بہترین کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کو انعامات سے نوازا۔ آخر میں ڈی پی او سوات نے ٹورنمنٹ انتظامیہ، کھلاڑیوں اور شائقین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں سب سے پہلے سوات میں اتنا بڑا کھیل کا ایونٹ کروانے پر ٹورنمنٹ انتظامیہ کو مبارک باد پیش کرتا ہوں اور امید کرتا ہو آگے بھی ایسے ایونٹ کیے جائیں تاکہ نوجوان نسل کھیلوں کی جانب راغب ہوں اور مختلف اقسام کے نشوں سے دور رہیں ویسے بھی جس جگہ کھیلوں کے میدان آباد ہوتے ہیں وہاں کے ہسپتال ویران ہو جاتے ہیں دعا ہے ایسے ہی ایونٹ منعقد ہوتے رہیں اور میدان آباد رہیں۔ترجمان سوات پولیس

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے