پشاور( مانند نیوز )ریئل اسٹیٹ کے اونرز ٹیکسوں کی شرح میں بے پناہ اضافے پر سراپا احتجاج ہوں گے۔ کہتے ہیں کہ نئے ٹیکسوں کینفاذ سے سرمایہ کاری رکنے کے بعد کنسٹریکشن انڈسڑی بھی تباہ ہو گئی۔ان خیالات کا اظہار دی رئیلٹرز ایسوسی ایشن مردان کے صدرعمیر خان اتوزئی نے اپنے زیر صدرات اجلاس سے خطاب کرتے ہو ئے کیا،اجلاس میں دی رئیلٹرز ایسوسی ایشن مردان کے جنرل سیکرٹری سیدفدا محمد،سنئیر نائب صدروسیم عباس، نائب صدراول پیر سیلمان، نائب صدر دوئم ناصر خان امازائی،جائنٹ سیکرٹری عابد علی یوسفزئی، فنانس سیکرٹری ملک عتیق اللہ، جان شیر خان اور دیگر ممبران نے شرکت کی،اجلاس سے خطاب کرتے ہو ئے دی رئیلٹرز ایسوسی ایشن کے عہدایداروں نے کہا کہ حکومت کی طرف سے لگائے گئے سیکشن سیون ای کے نفاذ کو مسترد کرتے ہو ئے کہا کہ اگر حکومت سیکشن سیون ای کا فوری خاتمہ نہیں کیا توخیبر پختو نخوا ریئل اسٹیٹ سے وابستہ ہزاروں افراد احتجاج کرینگے اور حکومت کے خلاف ہائی کورٹ میں کیس دائر کرینگے،انہوں نے کہا کہ حکومت نے انتہائی مضحکہ خیز ٹیکس لگا دئیے ہیں۔ جہاں پراپرٹی ٹرانسفر پر ٹیکس لگے گا وہیں ایک سے زیادہ پلاٹ رکھنے پر بھی سالانہ ٹیکس دینا ہو گا۔انہوں نے کہا کہ سابقہ حکومت نے جو پالیسی دی اس کے باعث کاروبار میں تیزی آئی اور موجودہ حکومت پھر ناکام پالیسی ہم پر مسلط کرنا چاہتے ہیں جو کسی صورت قبول نہیں اور صوبے بھر میں احتجاج کریں گے۔