بٹخیلہ (مانند نیوز)بٹخیلہ ظفر پارک کے قریب موٹر کار تیز رفتاری کی وجہ سے حادثے کا شکار تین افراد شدید زخمی ہوئے ۔ ملاکنڈ کنٹرول روم کو اطلاع ملتی ہی ریسکیو 1122 تحصیل بٹخیلہ میڈیکل ٹیم جائے حادثہ پر پہنچ گئی۔زخمی ہونے والے افراد کو ابتدائی طبعی امداد فراہم کرنے کے بعد ڈی ایچ کیو ہسپتال بٹخیلہ منتقل کردیا گیا۔۔ ترجمان ریسکیو1122 ملاکنڈ