سوات (مانند نیوز) سوات یونیورسٹی میں جنسی ہراسانی کے خلاف احتجاج کرنے والے طلبہ کو یونیورسٹی سے نکال دیا گیا۔سوات یونیورسٹی میں جنسی ہراسانی کے خلاف احتجاج کرنے والے16 طلبہ کو ایک سال کے لئے یونیورسٹی سے نکال دیا گیا۔ نکالے گئے طلبہ میں 5 کا تعلق شعبہ صحافت، 3 کا ٹور ازم،7 کا شریعہ اینڈ لا اور ایک طالب علم کا تعلق شعبہ سینٹر فار بائیو ٹیکنالوجی اینڈ مائیکرو بیالوجی سے ہے۔ سوات یونیورسٹی میں جنسی ہراسانی کا سکینڈل سامنے آنے اور ویڈیو ز سو شل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد ان طلبہ نے یونیورسٹی میں طالبات اور استانیوں کے حق میں اور جنسی ہراسانی کے خلاف احتجاج کیا تھا، جس پر یونیورسٹی کے وائس چانسلر کے حکم پر اسسٹنٹ رجسٹرار اکیڈمک نے لیٹر نمبر UOS/Acad/433 پر ان طلبہ کو ایک سال کے لئے یونیورسٹی سے نکال دیا۔ اس عمل پر یونیورسٹی کے طلبہ میں شدید اشتعال پایا جاتا ہے۔ طلبہ کا کہنا ہے کہ یونیورسٹی انتظامیہ کے اس عمل کے خلاف احتجاج کے ساتھ عدالت سے بھی رجوع کیا جائیگا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے