پشاور( مانند نیوز)ناظم اسلامی جمعیت طلبہ جامعہ پشاور حافظ آفتاب عالم نے جامعہ پشاور میں ایک بار پھر مکمل تالہ بندہڑتال پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جیک کی طرف سے اس سال دوسری مرتبہ یونیورسٹی کو بند کرنے سے ظاہر ہوتا ہے کہ یونیورسٹی انتظامیہ اور گورنر خیبرپختونخوا جامعہ پشاور کے مسائل حل کرنے کے لیے سنجیدہ نہیں ہیں۔جامعہ پشاور صوبے کی سب سے بڑی یونیورسٹی ہے۔ جس میں کم و بیش 14 ہزار طلباء پڑھتے ہیں۔ مالی مسائل کی وجہ سے طلباء کے مستقبل کو خطرے میں ڈال رہا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ملک میں مہنگائی اور بے چینی کی صورتحال ہے، ان حالات میں طلباء پر تعلیم کی بندش اور بھی زیادہ مسائل کو دعوت دینے کے مترادف ہے۔ ناظم آفتاب عالم نے صوبائی حکومت اور گورنر خیبرپختونخوا سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ جامعہ پشاور کے حال پر رحم کریں اور جامعہ کے مالی بحران کو ختم کرنے کے لیے فل فور 2 ارب روپے گرانٹ کا اعلان کیا جائے تاکہ ملازمین کے جائز مطالبات حل ہوں اور ایک بار پھر تعلیمی ماحول بحال ہوسکے۔