لوئر دیر (مانند نیوز) ضلعی انتظامیہ اور یوتھ آفس لوئر دیر کے زیر اہتمام ذہنی تناؤ کو قابو کرنا اور خودکشی سے بچاؤ” کے موضوع پر ایک روزہ سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔تفصیلات کی مطابق گزشتہ روز ضلعی انتظامیہ اور ڈسٹرکٹ یوتھ آفیس لوئر دیر کی زیر اہتمام گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج تیمرگرہ میں ذہنی تناؤ کے انتظام اور قابو کرنا اور خودکشی سے بچاؤ کے موضوع پر ایک روزہ سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ اسسٹنٹ کمشنر تیمرگرہ ڈاکٹر ندا اقبال نے سیمنار میں بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی اور شرکاء سے خطاب کیا۔اس موقع پر مس عصمت نے منتخب موضوع ذہنی تناؤ کے انتظام اور خودکشی سے بچاؤ کے متعلق مختلف نکات کی وضاحت کی جیسے مثبت/منفی تناؤ، تناؤ کی وجوہات ،اندرونی اور بیرونی تناؤ کے انسانی جسم اور دماغ پر اثرات اور روزمرہ کی زندگی کے تناؤ سے نمٹنے کے لیے مثبت حکمت عملی فراہم کرنے پر خطاب کیا۔ سیمنار میں سوال جواب کا سیشن بھی ہوا۔ سیمینار میں 150 طالبات اور اساتذہ کرام نے شرکت کی۔ سیمنار کی آخر میں شرکاء میں تعریفی اسناد تقسیم کی اور مہمانوں کو ڈسٹرکٹ یوتھ آفسر ملک شہزاد طارق کے جانب سے شیلڈز بھی پیش کی گیئں۔ شرکاء نے یوتھ آفس لوئر دیر کی خدمات کو سراہا اور ڈسٹرکٹ یوتھ آفسر لوئر دیر ملک شہزاد طارق اور ضلعی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے