ایبٹ آباد (مانند نیوز)ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر گلیات ایبٹ آباد زرک یار خان تورو کی نگرانی میں ایس ڈی او پیسکو دھمتوڑ سرکل نے پولیس اور سٹاف کے ہمراہ بگنوتر، ہرنو، عزید آباد اور ملحقہ ایریا میں میں گھروں کا دورہ کیا۔ انہوں نے بجلی کے واجبات کی عدم ادائیگی /بجلی چوری کی نشاندھی پر کنکشن منقطع اور 3افراد پر ایف آئی آر درج کی۔اس موقع پر انہوں نے شہریوں سے گزارش ہے کہ وہ اپنے ایریا میں بجلی چوری سے متعلق معلومات کنٹرول روم پر نوٹ کروا سکتے ہیں۔فون نمبر: 09929310553