شبقدر(ماندن نیوز)شبقدر بازار میں ڈاکوؤں کا راج، تاجر پریشان، پولیس ناکام۔گزشتہ چودہ دنوں کے دوران شبقدر بازار میں اپنی نوعیت کے چار بڑے ڈاکے ڈالے گئے ہیں۔ پولیس تا حال ایک بھی واقعے کا ایف آئی آر تک درج نہیں کر رہے۔ ٹال مٹول کر کے بات کو رفع دفع کرتے ہیں۔ جھوٹی دلاسے دے کر وقت مانگتے ہیں کہ کسی کو پکڑ کر ایف آئی آر درج کرینگے۔ حالانکہ ایف آئی آر تو ہر شہری کا بنیادی حق ہے اور صراحتا فوجداری قانون کی خلاف ورزی ہے اور اس پر سپریم کورٹ کے فیصلے بھی موجود ہے۔ تاجر برادری کرے تو کیا کرے۔ اتنے دنوں میں چوکیداروں کو بھی انٹاروگیٹ نہیں کر سکیں کسی مجرم تک رسائی تو دور کی بات۔ تاجر برادری مسلسل پولیس کے ساتھ تعاون کر رہے ہیں لیکن پولیس اس کا غلط فائدہ اٹھا رہے ہیں۔ تاجر برادری کا ارباب اختیار سے اپیل ہے کہ اگر مجرمان کو نہیں پکڑے تو مجبوراً احتجاج ہوگا۔ بصورت دیگر پہیاں جام ہڑتال بھی کرینگے۔