چارسدہ (مانند نیوز) چارسدہ ڈی ایس پی ٹریفک شہنشاہ گوہر خان کا ٹریفک کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے بازار دورہ۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چارسدہ محمد عارف کے جاری کردہ احکامات پر ڈی ایس پی ٹریفک شہنشاہ گوہر خان نے ٹریفک صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے بازار کا دورہ کیا اور ٹریفک جوانوں سے ملاقات کی۔ڈی ایس پی ٹریفک شہنشاہ گوہر خان نے بازار میں ٹریفک روانی یقینی بنانے کے لئے ٹریفک پولیس کی کاوشوں پر اطمینان کا اظہار کیا اور ٹریفک حکام کو ہدایت کی کہ وہ روزانہ کی بنیاد پر تجاوزات مافیا کے خلاف کاروائیاں کریں تاکہ شہریوں کو کسی قسم کے مشکلات درپیش نہ ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ٹریفک عملہ فٹ پاتھوں کو تجاوزات مافیا سے واگزار کرائیں تاکہ پیدل چلنے والوں کو بھی کسی قسم کے مشکلات درپیش نہ ہوں اس سلسلے میں کسی کے ساتھ کوئی نرمی نہ برتی جائے۔اس سلسلے میں تاجر برادری سٹی ٹریفک پولیس چارسدہ کے ساتھ تعاون کریں۔انہوں نے کہا کہ نو پارکنگ زون میں گاڑیاں کھڑی کرنا نا قابل برداشت ہے کیونکہ اس سے ٹریفک کا نظام متاثر ہوتا ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے