لوئردیر(مانند نیوز)ریسکیو 1122 دیر لوئر ٹریننگ وینگ ٹیم نے آج آغوش سنٹر گل آباد میں ایک روزہ فرسٹ ایڈ اینڈ فائر سیفٹی کے حوالے سے ٹریننگ کا انعقاد کیا تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ ایمرجنسی افیسر ابرار علی کے سربراہی میں ریسکیو 1122 دیر لوئر ٹریننگ وینگ ٹیم نے طلباء کیلے فرسٹ ایڈ ، فائر سیفٹی اور ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے متعلق ایک روزہ تربیتی ٹریننگ سیشن کا انعقاد کیا گیا۔ریسکیو 1122 ٹریننگ وینگ ٹیم نے شرکإ کو خون کا بہاو کنٹرول کرنے، سی پی ار، فریکچر مینجمنٹ، فائر سیفٹی اور ایمرجنسی حالت میں مریضوں کی ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقلی کے مختلف طریقے عملی مشقوں کے ساتھ فراہم کی۔محفوظ معاشرے اور حادثات پر فوری قابو پانے کیلے ہر فرد کا تربیت یافتہ ہونا ضروری ہے اس سلسلے میں ریسکیو 1122 اپنا کردار بخوبی سر انجام دے رہا ہے ۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے