پشاور(مانند نیوز)حیات اباد میڈیکل کمپلیکس میں بلڈ کینسر کے حوالے سے سیمینار کا انعقاد کیا گیا ۔جس میں میڈیکل انکالوجی ڈیپارٹمنٹ کے علاوہ ریڈیالوجی۔پیتھالوجی ۔پیڈز اورمیڈیکل ڈیپارٹمنٹ۔ایڈمنسٹریشن سے ہسپتال ڈائریکٹر ۔شہزاد فیصل ۔میڈیکل ڈائریکٹر شہزاد اکبر ۔دین کے جی ایم سی پروفیسر زاہد امان۔ ایڈ منسٹریٹر کوارڈینیٹر شیر زمان ۔ڈاکٹر نور محمود ۔ڈاکٹر محمود اورکزئی ۔ مہمان خصوصی مشیر صحت ڈاکٹر ریاض انور اور دیگر فیکلٹی نے شرکت کی۔تقریب کا اغاز تلاوت قران پاک سے کیا گیا ۔اور بلڈ کینسر کے عالمی دن کی تھیم (سی ایم ایل پر ایک نظر ۔کوئی نہ رہے بے خبر ) ہے۔تقریب میں ڈاکٹر صدف چراغ ہیڈ اف انکالوجی ڈیپارٹمنٹ اور فوکل پرسنٹ سی ایم ایل پروجیکٹ۔حیات اباد میڈیکل کمپلیکس نے کیا۔ڈاکٹر صدف نے بلڈ کینسر کی اگاہی کے موقع پرکیک کٹنگ کے ساتھ تقریب کا اغاز کیا اور بتایا کہ سی ایم ایل ایک قسم کا خون اور ہڈی کے گودے کا سرطان ہے ۔جس کو مائیلو پرالیفر کہ سلطان کا حصہ سمجھا جاتا ہے ۔جس کے تین مراحل ہوتے ہیں۔پہلا دائمی فیز۔دوسرا ایکسلیرٹیڈ فیز ۔تیسرا بلاسٹ فیز ہوتا ہے ۔ڈاکٹر صدف نے کہا سی ایم ایل ایک اہستہ سے بڑھنے والی بیماری ہے جو عام طور پر درمیانی عمر کے دوران یا اس کے بعد ہوتی ہے ۔ سی ایم ایل کے تمام مریضوں میں فلاڈیلفیا کروموسوم غیر معمولی حیثیت کے طور پر 95 پرسنٹ مریضوں میں پایا جاتا ہے ۔ ڈاکٹر صدف نے مزید بتایا سی ایم ایل کے مریض میں بیماری کی علامات اکثر غیر معمولی اور غیر مخصوص ہوتی ہیں لیکن عام علامات میں تھکاوٹ ۔رات میں پسینہ انا ۔بخار اور درد ۔پسلیوں کے نیچے باری پین محسوس ہونا شامل ہیں ۔کینسر کی تشخیص کرنے کے لیے انوا ع و اقسام کے ٹیسٹ کروانے پڑتے ہیں جو کہ خون اور ہڈی کے گودے سے نمونے لے کر کیے جاتے ہیں۔سی ایم ایل کے علاج کے بعد مریض میں نمایاں تبدیلی اتی ہے اور یہ مریض ایک نارمل زندگی بسر کر سکتا ہے ۔ مشیر صحت ڈاکٹر ریاض انور نےکہا تمام ہسپتال ایڈ منسٹریشن سابقہ ہیڈ اف ڈیپارٹمنٹ انکالوجی پروفیسر عابد جمیل ۔ہیڈ اف انکالوجی ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر صدف چراغ اورتمام فیکلٹی اور حاضرین کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اج کا دن بڑی اہلیت کا حامل ہے ۔ کینسر کے اس عالمی دن کے موقع پر بس اتنا ہی کہنا چاہوں گا ۔ایچ ایم سی کینسر کے غریب مریضوں کے لیے فری علاج معالجے کی اپنی تمام تر کوشش جاری رکھے ہوئے ہیں۔اور حکومت بھی پوری کوشش کر رہی ہے کہ اس پروجیکٹ کو ہر صورت جاری رکھا جائے ۔اج کل بجٹ کی کمی کی وجہ سے ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ جن مشکل حالات سے گزر رہا ہے یہ ہم ہی جانتے ہیں۔ لیکن چونکہ ایچ ایم سی ہسپتال کینسر کے غریب مریضوں کو فری علاج معالجہ فراہم کر رہا ہے تو حکومت نے بھی اس کار خیر میں حصہ لیتے ہوئے 2023 کا سی ایم ایل پروجیکٹ کو فنڈذ دے کر اس فری ٹریٹمنٹ پروجیکٹ کو جاری کر دیا ہے۔ہسپتال کے میڈیکل ڈائریکٹر پروفیسر شہزاد اکبر نے کینسر کے عالمی دن کے موقع پر سابقہ ہیڈ اف انکالوجی ڈیپارٹمنٹ پروفیسر عابد جمیل کا ذکر کیا اور کہا کہ ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کے تعاون سے ایچ ایم سی کے پلیٹ فارم کے ذریعے پروفیسر عابد جمیل اور ڈاکٹر صدف چراغ نے كاپنی انتھک محنت کے ذریعے اس مقام تک لا کھڑا کیا ۔انہوں نے کہا کہ ہر سال دنیا بھر میں بلڈ کینسر سے تقریبا ایک لاکھ مریض متاثر ہوتے ہیں جو کہ عالمی سطح پر صحت کے لیے خاص بوجھ کی نمائندگی کرتا ہے۔ ایچ ایم سی ہسپتال میں خیبر پختنخواہ کے کینسر کی مختلف بیماری میں مبتلا کل3316 غریب مریضوں کا علاج باسانی کیا جا رہا ہیں ۔ہسپتال انتظامیہ اس کار خیر کی شمع جلانے کےلے انکالوجی ڈیپارٹمنٹ سے ہر ممکن تعاون جاری رہے گا ۔