پشاور (مانند نیوز)پریس ریلیز لائیو سٹاک فارمرز ویلفیئر ایسوسییشن کے صدر محمد آصف اعوان، کواپریٹیو سوسائٹی کے جنرل سیکریٹری ڈاکٹر قاضی ضیاء الرحمن، فوکل پرسن رقیہ ندیم کی صوبائی وزیر زراعت لائیو سٹاک اسٹاک اصف رفیق سے خصوصی ملاقات انٹرنیشنل لائیو سٹاک ذراعت اینڈ فشری ایکسپو میں خصوصی دعوت ایکسپو 4-5 اکتوبر پشاور، پیرا ماؤنٹ کلب میں منعقد کی جائے گی۔ ایکسپو میں نیشنل اینڈ انٹرنیشنل کمپنیاں حصہ لے رہی ہیں۔ ایکسپو میں جدید ٹیکنالوجی کو متعارف کیا جائے گا۔ ایکسپو میں فارمرز کی تربیت کے لیے ٹیکنیکل سیشن کا انعقاد کیا جائے گا۔ فارمرز کو ایک چھت کے نیچے تمام سیکٹرز کی ریپریزنٹیشن کے لیے تمام سٹیک ہولڈرز موجود ہوں گے۔ ایکسپو میں ہزاروں فارمرز شریک ہوں گے۔ چاروں صوبوں بشمول ازاد کشمیر کے ڈیری سیکٹر ایگری فشری سیکٹر کے سربراہان تمام ملک کے یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز اور پروفیسر شرکت کریں گے ایکسپو کو ہر لحاظ سے ٹیکنیکل کر دیا گیا ہے۔ ایکسپو کی تیاریاں اخری مراحل میں داخل۔ ایکسپو کا افتتاح نگران وزیراعلی محمد اعظم خان کریں گے، جبکہ اخری سیشن کے مہمان خصوصی گورنر خیبر پختونخواہ حاجی غلام علی ہوں گے۔ ایکسپو کی صدارت سیکرٹری ایگریکلچر سیکرٹری لائف سٹاک کریں گے۔ نگران صوبائی وزیر کو ڈیری سیکٹر کے مشکلات سے اگاہ کر دیا گیا ڈیری سیکٹر کو مشکلات سے نکالنا وقت کی ضرورت ہے تاکہ صوبے میں دودھ اور گوشت کی پیداوار میں اضافہ ہو سکے۔ صوبائی وزیر نے ہر ممکن یقین دہانی کرا دی ہے۔ ایکسپو میں تمام سیکٹرز کے ڈائریکٹر جنرل شرکت کریں گے۔ لائیو سٹاک ایکسٹینشن خیبر پختونخواہ کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر عالم زیب خان، ڈائریکٹر فشریز ڈاکٹر خسرو کلیم، ڈائریکٹر ایگریکلچر ڈاکٹر جان محمد صاحب اور تمام اداروں کے سربراہان شرکت کریں گے۔ ایکسپو میں خیبر پختونخوا کے تمام صوبائی وزراء کو دعوت دی جائے گی تاکہ وہ ایکسپو کا وزٹ کریں اور اپنا پیغام ریکارڈ کرائیں۔ ایکسپو کے مین ارگنائزر ان باکس اف پاکستان کے چیف ایگزیکٹو وقاص علی لائیو سسٹاک فارمرز ایسوسییشن اور سوسائٹی کے صدر محمد اصف اعوان اور ان کی انتظامیہ خصوصی مہمانوں اور صوبے کے ہر انے والے فارمرز کو ویلکم کریں گے۔ لایئو سٹاک فارمرز ایسوسییشن اینڈ کواپریٹو سوسائٹی نے صوبہ خیبر پختونخواہ کے تمام فارمز ذمہ دار ماہی پرور اور عوام الناس سے اپیل کر دی کہ ایکسپو میں بھرپور شرکت کریں اور ایکسپو کی کامیابی میں ہمارا ساتھ دیں ۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے