لاہور،اسلام آباد(مانند نیوز)چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس محمد امیر بھٹی کی منظوری کے بعد ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اوکاڑہ مس جزیلہ اسلم کی خدمات سپریم کورٹ آف پاکستان کے سپردکر دی گئیں۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اوکاڑہ مس جزیلہ اسلم کوتین سال کے لئے بطور رجسٹرار سپریم کورٹ آف پاکستان تعینات کردیا گیا ہے۔ چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ محمد امیر بھٹی کی منظوری کے بعد رجسٹرار لاہور ہائی کورٹ شیخ خالد بشیر کی جانب سے اتوار کے روز باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیاگیا ہے۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان کے 17ستمبر کے خط کی روشنی میں چیف جسٹس آف پاکستان اور سپریم کورٹ کے ججز کی خواہش پرعوامی مفاد میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اوکاڑہ جزیلہ اسلم کی خدمات سپریم کورٹ آف پاکستان کے حوالہ کی جاتی ہیں جہاں ان کی بطور رجسٹر سپریم کورٹ تین سال کے لئے ڈیپوٹیشن پر تعیناتی کی گئی ہے۔ جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ اگر کوئی اورحکم جاری نہ کیا گیا تو مس جزیلہ اسلم تین سال بعد واپس لاہور ہائی کورٹ آجائیں گی۔ نوٹیفکیشن کی کاپی رجسٹرارسپریم کورٹ آف پاکستان،رجسٹراروفاقی شرعی عدالت،اسلام آباد،رجسٹراراسلام آباد ہائی کورٹ، سیکرٹری وزارت قانون وانصاف،حکومت پاکستان، اسلام آباد،سیکرٹری لاء اینڈ جسٹس کمیشن حکومت پاکستان، اسلام آباد، چیف سیکرٹری پنجاب،ڈائریکٹرجنرل فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی، اسلام آباد، سیکرٹری الیکشن کمیشن آف پاکستان، اسلام آباد، اکائونٹنٹ جنرل پاکستان ریونیوز، اسلام آباد اوردیگر تمام متعلقہ حکام کو بھجوادی گئی ہے۔ دریں اثنا ڈاکٹر محمد مشتاق احمد کو سیکرٹری برائے چیف جسٹس آف پاکستان تعینات کیا گیاہے۔ جبکہ عبدالصادق کو اسٹاف آفیسر برائے چیف جسٹس آف پاکستان مقررکیا گیاہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے