پشاور(مانند نیوز) کسٹم کلکٹریٹ انفورسمنٹ ڈی ائی خان نے مقامی پولیس کے ساتھ مل کر درا زندہ روڈ پر غیر ملکی کپڑا اور سگریٹ کی ایک بھاری کھیپ پکڑ لی ہے جس کی مالیت کروڑوں روپے میں بتائی جاتی ہے کسٹم انفورسمنٹ ڈی ائی خان کی گزشتہ 2 ہفتوں کے دوران یہ دوسری بڑی کاروائی ہے بتایا جاتا ہے کہ غیر ملکی کپڑا اور سگریٹ جس کی مالیت 138 ملین روپے سے زائد ہے کنٹینر کے ذریعے اسے سمگل کیا جا رہا تھا کسٹم عملے نے مقامی پولیس کے ساتھ بروقت کاروائی کر کے اس کوشش کو ناکام بنا کر غیر ملکی کپڑا اور سگریٹ اپنی تحویل میں لے لیا جس کے بعد کسٹم حکام نے تمام ضبط شدہ سامان اور کنٹینر کلکٹریٹ ڈی ائی خان منتقل کر کے کیس کی تفتیش شروع کر دی کلیکٹر ڈی ائی خان ڈاکٹر کرم الہی کے مطابق سمگلنگ ملک کی معیشت کے لیے ایک ناسور ہے اور اس سلسلہ میں کسی کے ساتھ بھی کوئی رعایت نہیں برتی جائے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے