ملاکنڈ (مانند نیوز)ڈپٹی کمشنر /کمانڈنٹ ملاکنڈ لیویز شہاب محمد خان کی ہدایت پرضلع ملاکنڈ میں ہر قسم کی ڈرگز کے خلاف گرینڈ آپریشن شروع کر رکھا ہے۔گرینڈ آپریشن کے دوران لیوی پوسٹ آلہ ڈھنڈ نے ملزم راج ولی ولد چمن خان سکنہ ضلع پشاور سے 9600 گرام چرس برآمد کرلی۔ ملزم کے خلاف ایف آئی آر درج کر کے گرفتار کیا گیا جن سے مزید تفتیش جاری ہے۔