ملاکنڈ (مانند نیوز)مہاشیر فش ہچری تھانہ مالاکنڈ میں ماہ اگست اور ستمبر میں بریڈنگ سیزن کے دوران مصنوعی طریقے سے مہاشیر مچھلی کے کامیاب تجربے کرکے ہزاروں کی تعداد میں مصنوعی طریقے سے مہاشیر مچھلی کے بچے حاصل کیے گئے مہاشیر ریسرچ سنٹر کے ترجمان کے مطابق چونکہ مہاشیر مچھلی قومی مچھلی ہے اور اس کی نسل ناپید ہونے کا خدشہ ہے اس لیے حکومت نے مہاشیر ہیچری تھانہ مالاکنڈ میں قائم کی ہے تاکہ اس میں مصنوعی طریقے سے مہاشیر مچھلی کی نسل پیدا کی جاسکے اور بعد میں یہ بچے مزید افزائش نسل کے لیے دریاوں،قدرتی جھیلوں اور ڈیموں میں چھوڑے جاتے ہیں تاکہ اس کی تعداد زیادہ سے زیادہ ہو۔