تیمرگرہ (مانند نیوز)ڈپٹی کمشنر دیر لوئر افتخار احمد کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر تیمرگرہ ڈاکٹر ندا اقبال نے سب ڈویژن تیمرگرہ میں مختلف بازاروں کا معائنہ کی ا۔معائنے کے دوران انہوں نے دکانوں میں ایل پی جی گیس کی کوالٹی کوانٹٹی اور ریٹ چیک کی۔جن کے کوانٹٹی اور ریٹ میں فرق تھا ان سے شناختی کارڈ ضبط کر لی۔انہوں نے حاجی اباد /انور اباد بلامبٹ میں واپڈا بجلی بل بقایا جات کے سلسلے میں متعدد لوگوں سے بجلی میٹر اتار کر واپڈا حکام کے حوالے کی جبکہ ایک شخص کو کنڈا لگا کر بجلی چوری کے جرم میں ان سے شناختی کارڈ ضبط کر لی۔انہوں نے گوداموں میں چینی کی ذخیرہ اندوزی چیک کی۔اسسٹنٹ کمشنرنے زوال بابا میاں بانڈہ میں مسمی خان بہادر کے گودام سے 1170 عدد چینی کی بوریاں برآمد کرکے ریکارڈ موجود نہ ہونے پر ان سے قومی شناختی کارڈ ضبت کر لی۔میاں بانڈہ میں موجود پرائمری سکول کا دورہ کر کے سکول کی صفائی،ریکارڈ اور اساتذہ کے حاضری رجسٹرڈ چیک کر کے ہدایت جاری کر دی کہ اساتذہ اپنے حاضر یقینی بنا کر بچوں کو کورس مکمل کریں۔انہوں نے واپڈا حکام کو ہدایت جاری کر دی کہ بجلی چوروں کنڈہ مافیاز کے خلاف کسی قسم کی رعایت نہ برتے اوران کے خلاف سخت قانونی کاروائی کریں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے