اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک)سپریم کورٹ نے قیدیوں کی پروبیشنل رہائی کے قوانین پر عملدرآمد کا حکم دے دیا۔سپریم کورٹ کے جسٹس اطہر من اللہ کا تحریر کردہ پانچ صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کردیا گیا جس میں عدالت نے قیدیوں کی پروبیشنل رہائی کے قوانین پر عملدرآمد کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم اوروزرائے اعلیٰ قوانین کا فعال ہونا یقینی بنائیں۔تحریری فیصلے میں کہا گیا کہ ملک بھرکی جیلوں میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں ہورہی ہیں، جیلوں میں گنجائش سے زیادہ قیدی ہونے کی وجہ سے آئینی حقوق کی فراہمی ناممکن ہوچکی ہے۔عدالت نے کہا ہے کہ جیلوں میں عدم سہولیات کا شکارافراد کی اکثریت غریبوں کی ہے، ریاست بھی سستے اور فوری انصاف کی فراہمی کیلئے کردارادا نہیں کررہی۔تحریری فیصلے میں کہا گیا کہ فوجداری نظام بااثرافراد کے ہاتھوں کمزوروں کے استحصال اور انصاف کی عدم فراہمی کی اجازت دیتا ہے، آئین کے تحت چلنے والے معاشرے میں جیلوں کی ایسی حالت زارناقابل برداشت ہے۔سپریم کورٹ نے وفاقی و صوبائی حکومتوں کو پروبیشن کے اہل افراد کی رہائی یقینی بنانے کا حکم دیتے ہوئے اپنے فیصلے میں لکھا ہے کہ ریاست کی ذمہ داری ہے کہ ہرقیدی کے بنیادی حقوق کا تحفظ کرے، قیدیوں کوآزادانہ نقل وحرکت کے علاوہ تمام آئینی حقوق حاصل ہوتے ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے