خیبر(مانند نیوز ڈیسک)ضلع خیبر میں بارود سے بھرے لوڈر رکشے کو قبضے میں لیکر خودکش حملے کا منصوبہ ناکام اوردہشتگردکو گرفتار کرلیا گیا۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سلیم عباس کے مطابق تھانہ باڑہ کے نالہ چیک پوسٹ پر پولیس نے ایک لوڈر رکشے کو روکا جس سے بھاری مقدار میں بارودی مواد برآمد کرکے خودکش حملہ آور رکشہ ڈرائیور کو گرفتار کر لیا گیا۔ ڈی پی او نے بتایا کہ دہشتگرد نے بارودی مواد کو گھاس کے نیچے چھپائے رکھا تھا جسے خودکش حملے کے لئے استعمال کیا جانا تھا، لوڈر رکشے سے بارودی مواد کو بم ڈسپوزل سکواڈ (بی ڈی یو) نے ناکارہ بنا دیا۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ خودکش حملہ آور کا تعلق تحصیل باڑہ سے ہے، حملہ آور، لوڈر رکشے اور بارودی مواد کو فرنٹیئر کور حکام کے حوالے کر کے تحقیقات شروع کر دی گئیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے