اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک)ایئر پورٹ سکیورٹی فورس(اے ایس ایف)کے اہلکاروں نے اسلام آباد ایئر پورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے عمرے پر جانے والے مسافر کے احرام کے 3 تولیوں میں بھگو کر جذب کی گئی 5 کلو گرام سے زائد آئس ہیروئن برآمد کر لی۔اے ایس ایف کے ترجمان کے مطابق مسافر محمد عمران استنبول کے راستے جدہ کے لیے جا رہا تھا۔ملزم نے احرام کے 3 تولیوں کو ہیروئن کے محلول سے بھگو رکھا تھا۔اے ایس ایف کے مستعد اور پروفیشل عملے نے سامان کی تلاشی کے دوران پیشہ ورانہ صلاحیت بروئے کار لا کر 5.448 کلو گرام محلول آئس ہیروئن برآمد کر لی۔ملزم کو ابتدائی تفتیش کے بعد برآمد شدہ منشیات سمیت مزید قانونی کارروائی کے لیے اے این ایف حکام کے حوالے کر دیا گیا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے