لاہور (مانند نیوز ڈیسک) امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی محمد جاوید قصوری نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی کا بجلی، گیس، پٹرول اور مہنگائی میں ظالمانہ اضافے کے خلاف (آج) بروزجمعرات 21ستمبر سے گورنر ہاوس لاہور کے باہر تین روزہ عوامی دھرنے کا آغاز ہو گا۔اس دھرنے کی قیاد ت امیر جماعت اسلامی سراج الحق کریں گے۔جماعت اسلامی ملک میں عوامی مسائل کے حل کی خاطر سڑکوں پر احتجاج کر رہی ہے۔ عوام مہنگائی کے خاتمے کے لئے ہمارا ساتھ دیں۔ ان خیالات کا اظہار انہو ں نے گزشتہ روز دھرنے کے حوالے سے انتظامی کمیٹیوں کے ذمہ داران سے خطاب اور بعد ازاں عوام سے دھرنے میں شرکت کی اپیل کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی اور پی ڈی ایم کی حکومتوںنے جس طرح عوام کو ذلیل و رسوا کیا، معاشی قتل عام کیا اور غریب عوام پر مسلسل مہنگائی کے نشتر چلائے، اس کی مثال کہیں نہیں ملتی۔آئی ایم ایف کے غلاموں نے اداروں کو گروی اور قوم پر قرضوں کے پہا ڑ کھڑے کر کے زندہ درگور کر دیا ہے۔ انہوںنے کہا کہ بجلی چوروں سے وصولی کا ہدف 589ارب مگر صرف 4ارب 60کروڑ روپے وصول ہوئے ہیں، حکومت اپنے ہی لگائے گے تخمینے کا ہدف پورا کرنے میں بری طرح ناکام دکھائی دیتی ہے، نگران حکومت کا کام صرف صاف، شفاف اور غیر جانبدارانہ عام انتخابات کا انعقاد کرنا اور اقتدار منتخب حکومت کے سپرد کرنا ہے، بد قسمتی یہ ہے کہ جس طرح نگران حکومت مسلسل مہنگائی میں اضافہ کر رہی ہے، اس کا راستہ نہ روکا گیا تو حالات سنگین تر ہو جائیں گے۔ محمد جاوید قصوری نے مزید کہا کہ افسر شاہی کی سرکاری مراعات بھی قومی خزانے پر بھاری بوجھ ہیں، ہر سال اربوں روپے مراعات کی نذر ہو جاتے ہیں، ہر دور حکومت نے سرکاری افسران کی مراعات پر کٹ لگانے کی بجائے اضافہ کیا ہے۔ موجودہ نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے بھی سرکاری افسران کی مفت بجلی کی سہولت ختم کرنے سے روک کر واضح کر دیا ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے