کراچی(مانند نیوز ڈیسک)بلغاریہ سے گندم لے کر بحری جہاز کراچی بندرگاہ پہنچ گیا جس کے بعد آٹے کی قیمتوں میں کمی آنے کی توقع ہے۔بلغاریہ سے 55 ہزار ٹن گندم لانے والا پہلا بحری جہاز کراچی بندرگاہ پہنچ گیا۔ 24 گھنٹوں میں روس سے گندم کے مزید 2 بحری جہاز پہنچ جائیں گے۔ درآمدی گندم آنے سے ملک بھر میں آٹے کی قیمتوں میں نمایاں کمی متوقع ہے۔ اوپن مارکیٹ میں آئندہ چند روز میں گندم کی قیمت 100 سے 200 روپے گرنے کا امکان ہے۔بتایا گیا ہے کہ پنجاب اور سندھ کے درآمدکنندگان اب تک 7 لاکھ 50 ہزار ٹن گندم خرید چکے ہیں، فروری 2024 تک 12 لاکھ ٹن سے زائد گندم پاکستان منگوائے جانے کی توقع ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے