ملا کنڈ (مانند نیوز)پی اے ایف کالج لوئر ٹوپہ مری ہلز میں سیشن 2024 کیلئے داخلے جاری ہیں۔ جماعت ہشتم میں داخلوں کیلئے درجہ ذیل شرائط رکھے گئے ہیں۔ امیدوار کا سیشن 2024 کیلئے داخلے کے وقت جماعت ہفتم کا پاس ہونا ضروری ہے۔ اس کے علاوہ عمر کی حد 11 ½ اور 13 ½ کے درمیان ہونا لازمی ہے۔ کیمبرج سسٹم میں پڑھنے والے طلباء بھی ایپلائی کرسکتے ہیں۔ امیدواروں کا پاکستانی اور ا?زاد جموں وکشمیر کے شہری ہونا ضروری ہے۔ داخلوں کیلئے ا?ن لائن رجسٹریشن پی اے ایف کے ویب سائٹ www.joinpaf.gov.pk پر 23 اکتوبر سے شروع ہوگی جو 4 نومبر 2023 تک جاری رہیگی۔ امیدواروں کو (انٹیلی جنس) ٹیسٹ دینا ہوگا جس کے بعد ای ٹیسٹنگ کے ذریعے مندرجہ ذیل مضامین انگریزی، اردو، جنرل سائنس اور میتھس میں اکیڈمکس ٹیسٹ دینا ہوگا جو ای ٹیسٹینگ کے ذریعے پی اے ایف کے مختلف انفارمیشن اور سلیکشن مراکز میں ہوگا۔ وہ امیدواران جو انٹیلی جنس اور اکیڈمیک ٹیسٹ پاس کرینگے بعد میں وہ ابتدائی میڈیکل امتحان اور انٹرویو دینگے۔ صرف شارٹ لسٹڈ امیداروں کو فائنل بورڈ انٹرویو کیلئے طلب کیا جائیگا۔ حتمی سلیکشن میرٹ کے مطابق کی جائیگی۔ داخلوں کیلئے بینک چالان پی اے ایف کے ویب سائٹ پر دستیاب ہیں۔ پراسپکٹس اور امتحانی فیس کیلئے 2500 روپے کسی بھی حبیب بینک کے برانچ میں 4 نومبر تک جمع کرنا ہوگا۔ پراسپکٹس پی اے ایف کے تمام انفارمیشن اور سلیکشن سنٹرز پر دستیاب ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے