ملاکنڈ (مانند نیوز)ڈپٹی کمشنر / کمانڈنٹ ملاکنڈ شہاب محمد خان کی خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر شکیل احمد اور صوبیدار میجر سمیع باچہ کی سربراہی میں ضلع بھر میں منشیات فروشوں،جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سخت قانونی کاروائی زور و شور سے جاری ہیں۔اس سلسلے میں لیویز تھانہ الہ ڈھنڈ نے منشیات کے خلاف بڑی کاروائی کر کے الہ ڈھنڈ روڈ شراب درہ کے قریب ملزم سے 9کلو سے زائد چرس برامدکر کے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا اور ملزم راج ولی ولد چمنی خان سکنہ مسلم ٹاؤن پشاور حال شراب درہ الہ ڈھنڈ ڈھیری کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے مذید تفتیش شروع کردی ہے۔