چارسدہ (مانند نیوز) چارسدہ میں مقامی اور دوسرے صوبوں سے آئے ہوئے پیشہ ور گداگروں کی بھر مار۔گداگروں کی وجہ سے لوگ خریداری کرنے سے قاصر۔عوام ذہنی اذیت میں مبتلا۔انتظامیہ خاموش تماشائی۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ کچھ عرصے سے چارسدہ تنگی اور شبقدر میں مقامی اور دوسرے صوبوں سے آئے ہوئے جوان خواتین اور بچے پیشہ ور گداگر گروہوں کی بھر مار سے عوام تنگ آگئے ہیں بازاروں,اڈوں اور رش والی جگہوں پر ان پیشہ ور خواتین گداگروں کی بھر مار سے عوام کا جینا محال ہوگیا ہے ان گداگروں کی بھر مار سے عوام شدید ذہنی اذیت میں مبتلا ہیں گداگروں کے اس گروہ میں چھوٹے بچے اور بچیاں بھی شامل ہے۔دوسرے صوبوں سے آئے ہوئے ان گداگروں کی زبان بھی کسی کی سمجھ میں نہیں آرہی اور نہ یہ مقامی زبان جانتے ہیں ان کے علاوہ 5 سال سے 10 سال کے معصوم بچے اور بچیاں بھی رات گئے تک بازاروں میں بھیک مانگنے کے لئے موجود ہوتے ہیں جو کہ موجودہ حالات کے پیش نظر کسی بھی وقت بڑے حادثے کا سبب بن سکتے ہیں مقامی ذرائع کے مطابق گداگری کی آڑ میں چوری چکاری اور بد کاری عام ہو رہی ہے جبکہ مقامی انتظامیہ اس سلسلے میں مکمل طور پر خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔چارسدہ ضلعے کے عوام نے حکام بالا سے اس سے میں فوری اور موثر کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے