کراچی (مانند نیوز ڈیسک)محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقو ں میں (آج)جمعہ سے اتوار تک موسلا دھار بارش کی پیشگوئی کردی۔محکمہ موسمیات کے اعلامیے کے مطابق ملک کے مختلف شہروں میں(آج) 22 سے 24 ستمبر تک بارشوں کا امکان ہے۔ملک کے بالائی علاقوں میں مغربی ہوائیں داخل ہوں گی، ان سے سندھ میں کراچی، حیدرآباد سمیت مختلف علاقوں میں آندھی اور موسلادھار بارشوں کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق ان تین دنوں میں سبی، قلات، لسبیلہ،کشمیر، گلگت بلتستان، اسلام آباد میں بھی بارش ہوگی، نشیبی علاقوں کے زیرآب آنے اور آندھی سے کمزور انفراسٹرکچر کو نقصان پہنچنے کا امکان ہے۔اس بارے میں محکمہ موسمیات نے تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کر د ی ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے