پشاور(مانند نیوز ڈیسک)پشاورمیں سکھ کمیونٹی کی جانب سے کینیڈا میں قتل ہونے والے دوسکھوں کی پر اسرار موت اور بھارت کے ملوث ہونے کے حوالے سے احتجاج کیا۔سکھ کمیونٹی نے گوردوارہ بھائی جوگا سنگھ کے سامنے کیا مظاہرہ کیا، جس میں بھارت کے خلاف نعرے بازی کی اور مودی حکومت کو ہردیپ سنگھ کے قتل کا ذمہ دار قراردیا۔مظاہرین نے اقوام متحدہ سے ہردیپ سنگھ کے قتل کی تحقیقات کا مطالبہ کیا، جبکہ سکھ رہنما صاحب سنگھ نے کہا کہ یہ بھارت کا ملوث ہونے کا پہلا واقعہ نہیں۔سکھ رہنما صاحب سنگھ نے کہا کہ کینیڈین حکومت کا اقدام قابل تحسین ہے اور دیگرممالک کو اسے سپورٹ کرنا چاہیے، کینیڈا حکومت کے عمل نے بھارت کاگھنائو ناچہرہ بے نقاب کردیا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے